نواز حکومت بنتے ہی امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی تنظیم بن گئی

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) میں نئی حکومت بنتے ہی جہاں سنجیدہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے وہیں خیالی پلا پکانے والوں نے بھی دکان سجا لی ہے۔ واشنگٹن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تاہم ان میں ہوا کا رخ دیکھ کر چلنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ میاں نواز شریف کی حکومت بنتے ہی امریکہ میں اورسیز پاکستانییز انوسٹمنٹ کارپوریشن کے نام سے ایک نئی تنظیم وجود میں آگئی ہے۔

تنظیم کی تعارفی تقریب میں موجود افراد کی اکثریت کے پاس نہ سرمایہ کاری کے لئے فالتو پیسہ ہے نہ ہی مطلوبہ مہارت۔ اس کے باوجود منتظمین کا اصرار ہے کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان پل بنیں گے۔

تاہم یہ پل بنے گا کیسے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔ حاضرین کو پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے مقرر بھی اس سے لاعلم نکلے۔ دور پرویز مشرف کا ہو۔

پیپلز پارٹی کا یا مسلم لیگ (ن) کا یہ لوگ حکومتی ایجنڈے میں اپنا مفاد دیکھنے سے نہیں چوکتے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عام تارکین وطن ان کے دام میں آتے ہیں یا پاکستان کی نئی حکومت۔