جمعرات کو سیکیورٹی اداروں کا اجلاس بلاکرنئی پالیسی بنائیں گے، چوہدری نثار

Ch Nisar

Ch Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے اقدامات لیے جارہے ہیں، آرمی چیف اور خفیہ اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کرونگا، 20 جون کو سیکیورٹی اداروں کااجلاس بلاکرنئی پالیسی بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شام جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ سابقہ اور موجودہ واقعات کی انکوائری ہوگی، انھوں نے کہا کہ مجھے بلوچستان حکومت نے کہاکہ ایف سی ہمارے کنٹرول میں نہیں۔ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکڑوں سیکیورٹی اہلکارہیں، اور یہ شہر اس وقت پاکستان بھر میں سب سے زیادہ سیکیورٹی حصار میں ہے۔

اس کے باوجود بڑ ے دھماکے ہوئے، آئی جی کے گھرکے باہر دھماکا ہوا، کس کی ذمہ داری ہے کس کوسزادی گئی یہ پتہ نہیں چلا۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق پالیسی ایک دودن میں واضح ہو جائیگی۔ جنرل کیانی نے خود کو سیاست سے دورر کھاہے لیکن جنرل پاشا جیسے لوگ بھی ہیں، طالبان سے مذاکرات پیچیدہ مسئلہ ہے، وزیر اعظم سے بات ہورہی ہے۔