حضرت بی بی زینب کے روضے پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج

Karachi Protest

Karachi Protest

کراچی (جیوڈیسک) حضرت بی بی زینبکے روضے پر حملے کے خلاف کراچی میں مجلس وحدتِ مسلمین سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ حضرت بی بی زینب کے روضے پر حملے کے خلاف مجلس وحدتِ مسلمین اور آئی ایس اوکی جانب سے کراچی میں نمائش سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی رہنما علامہ غلام اعجاز بہشتی نے کی۔ مقررین نے بی بی زینب کے روضے پر حملے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ، اوآئی سی اورمسلم ممالک سے اس معاملے کا سخت نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ حضرت بی بی زینب کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر شیعہ علما کونسل، جعفریہ یوتھ پاکستان اور دیگر تنظیموں کی جانب احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور شام میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کو دور حاضر کے یزیدوں کی کارروائی قرار دیا۔