نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا باعث رحمت و برکت ہے : مقررین

اسلام آباد(جی پی آئی)بزم سیدہ زینب کے زیراہتمام خواتین کی محفل میلاد جامعہ خیرالنسا ضیا البنات فضل ٹائون میں منعقدکی گئی جس میںبانی فضل ٹائون چوہدری فضل الرحمن کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ بزم سیدہ زینب کی مختلف اراکین اورجامعہ کی اساتذہ وطلبا نے ہدیہ نعت اور تقاریرپیش کیں۔اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا باعث رحمت و برکت ہے اور ان محافل کا انعقاد کرانے والے خوش نصیب ہیں۔

مسلمان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں اور پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آقا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منانا ہر مسلمان کا فرض ہے کیونکہ یہی وہ ہستی ہیں جن کی خاطر زمین و مکان معرض وجود میں آئے ۔انہوںنے عشق رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے درجات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمیں اس بات پر اللہ رب العزت کا شکر گذار ہونا چاہیے کہ ہمیں امت محمدی میں پیدا کیا۔

ہم آقا کی آمد کے دن گلی محلوں اور گھروں میں چراغاں کر کے خوشیاں مناتے ہیں جبکہ اللہ رب العزت نے آقائے دو جہاں کی روح کے تخلیق کے موقع پر آسمان ،چاند اورستارے تخلیق کیے کیونکہ نبی آخر الزمان باعث تخلیق کائنات ہیں۔ حضرت محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر چرند پرند اور فرشتے بھی درود و سلام بھیجتے ہیں اور کائنات کا زرہ زرہ ان کی مدح سرائی کرتا ہے ۔ اس موقع پر ملک وملت کی فلاح کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔