حضرت بی بی زینب اور خالد بن ولید کے مزار مبارک پر حملہ مسلمانوں کی غیرت ایمانی پر حملہ ہے ATI سندھ

کراچی : انجمن طلبائے اسلام صوبہ سندھ ناظم فتح الدین کھوسو، جنرل سیکریٹری محمد تنویر حسین اسدی ،محمد ریاض غوری، ذیشان حسناوت، فضل اویسی، علی مراد چاچڑ، محمد سعید سعیدی اور نصیر احمد مائری نے انجمن طلبہ اسلام کے بانی رکن مولانا محمد یعقوب قادری سے اپنی نئی صوبائی ذمہ داری کا حلف لیا۔

اس موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں انجمن طلبہ اسلام کے نومنتخب ذمہ داران نے کہا کہ انجمن طلبہ میں فروغ عشق رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے لئے کوشاں ہے ہم طلبہ میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنے میں مصروف عمل ہیں جو کہ عشق مصطفی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کئے بغیر نا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق ، شام میں حضرت بی بی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور صحابی رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار مبارک پر حملہ مسلمانوں کی غیر ت ایمانی پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی اور جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔