مجوزہ پاک چین اکنامک کوریڈور کی سیکیورٹی: خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی سی) حکومت نے مجوزہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاک چین اکنامک کوریڈور کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس کے قیام کا فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ مجوزہ خصوصی فورس سے متعلق تک تجاویز پیش کریں۔ اس حوالے سے 26اگست کو پاکستان آنے والے چینی وفد کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔