احتجاج جاری رکھنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں : اخوان المسلمون

Protest

Protest

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں عبوری حکومت کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کے حکم نامے کے باوجود احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اخوان المسلمین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک ماہ سے جاری احتجاجی دھرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

ادھر امریکی حکومت نے مصری حکام سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ لوگوں جلوس نکالنے کے حق کا خیال کرے۔ یاد رہے کہ مصر میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے دھرنوں کو ختم کرایا جائے۔

وزیر اطلاعات دوریا شرف الدن نے ٹیلی ویژن پر ایک بیان پڑھ کر سنایا تھا جس کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔