مظاہرین پر تشدد کیخلاف ایم کیوایم کا آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف آج بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

کراچی سے جاری بیان میں متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ریاستی تشدد سے گریز کیا جائے اور اگر طاقت کا استعمال بند نہ ہوا تو ایم کیو ایم بھی ظلم و ستم کے خلاف میدان میں آئے گی۔

الطاف حسین نے کہا کہ اس ظلم کے خلاف کراچی سےخیبر تک ایم کیو ایم کی اپیل پر عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ وہ جمہوریت کی بقا کی خاطر رضاکارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

اور اپنی جماعت سے کسی کو بھی وزیر اعظم بنادیں تاکہ جمہوریت چلتی رہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اسمبلی کااجلاس بلاکر اِن ہاوٴس تبدیلی لے آئیں۔