احتجاج کرنے والے وزیراعظم ہاؤس آ کر بات کریں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

بہاولپور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت مشکل میں ہے اسے آگے بڑھنے دیا جائے۔
بہاولپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے اسے آگے بڑھنے دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے 11 مئی کے جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے کس بات کر احتجاج کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس آ کر بات کریں، ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، یہ کیسی منطق ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں دھاندلی اور کرپشن کے خلاف 11 مئی کو اسلام آباد میں جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے۔