صوبہ سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے بیزار ہو گئی ہے، سید بھاشانی شاہ

PTI Karachi

PTI Karachi

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین سید بھاشانی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ناقص پالیسیوں اور سندھ حکومت کی نا اہلی کیوجہ سے مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، مزدور وں کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں اور وزراء سب صیح کا راگ الاپ رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر استعفیٰ دیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، سید بھاشانی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت غریبوں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، صوبہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، صوبائی حکومت کے وزیروں ، مشیروں ، ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کی آپس میں ہی کوئی ذہنی ہم آہنگی نظر نہیں آتی، پہلے ایک بیان جاری ہوتا ہے اور کچھ دیر بعد اس کی تردید کر دی جاتی ہے، صوبے کی عوام اب سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی سے بیزا ر ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر قدم پر تما م صوبوں کی مدد کر رہی ہے اور عوامی فلاحی کاموں میں بھرپور تعاون کررہی ہے لیکن اب اگر سندھ حکومت کوئی کارکردگی نہیں دکھا رہی ہے تو وفاقی حکومت کیا کرے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کے معاملات صوبائی حکومت کے پاس ہیں ، پیپلز پارٹی کرونا کی آڑ میں اپنی سیاسی دکان چمکا رہی ہے۔

موجود ہ حالات میں بھی سندھ حکومت کی کرپشن بھرپور طریقے سے جاری ہے، صحت ، خوراک ،تعلیم سمیت کوئی شعبہ یا محکمہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ کی جارہی ہو، غریبوں کے نام پر بانٹا جانے والے راشن میں بھی کرپشن ہوئی ، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار پیپلز پارٹی کے لوگوں کے خون میں بس چکی ہے اور یہ لوگ کرپشن کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، نہ تو ان کو غریبوں کا احساس ہے نہ ہی ماہ مبارک کا، مسلمان جس ماہ مبارک کا پوراسال انتظار کرتے ہیں اور عبادات کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی کی دعائیں کرتے ہیں اس مہینے میں بھی پیپلز پارٹی لوٹ ما ر کرنے کا سوچتی ہے اور کرپشن کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کو عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جو غریبوں ، یتیموں اور مسکینوں کے فنڈز بھی کھا جاتے ہیں ، سندھ حکومت دن بدن عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔