صوبائی حکومتیں انتخابی امیدواروں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں،چیف الیکشن کمشنر

Chief Election Commissioner

Chief Election Commissioner

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر فخر الدین جی ابراہیم نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف الیکشن کمیشنر نے کراچی، کوہاٹ اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات میں جانی نقصان۔

اظہار افسوس کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومتوں کو امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔