صوبائی وزیر قانون کا بیان خلاف حقیقت اور گمراہ کن ہے، شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیر محمد افضل قادری

Khatme Nubuwwat Long March

Khatme Nubuwwat Long March

لاہور اسلام آباد گجرات: (پریس ریلیز 12اکتوبر 2017ئ) ختم نبوت ۖ کے متعلق کی جانیوالی سازشوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ نے 6، 7 نومبر 2017ء کو داتا دربار لاہور تا اسلام آباد ختم نبوت لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ جبکہ 13اکتوبر بروز جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائیگا۔ اس بات کا اعلان تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری اور مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے عاملہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت لانگ مارچ میں سارے صوبوں اور آزاد کشمیر سے لاکھوں غلامان رسول پاک شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوتۖ کے حوالے سے ترمیم کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے قوم کے سامنے پیش کیا جائے اور جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جبکہ وزیر قانون زاہد حامد اور اس سلسلہ میں ان کی معاون خاص انوشہ رحمن و دیگر ذمہ داروں کو فوری برطرف کیا جائے۔ قوم مجرموں کی سزا تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوتۖ کے حساس ترین معاملہ میں دانستہ ترمیم کی گئی ہے۔ جبکہ کوئی مسلمان عقیدہ ختم نبوت کیخلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کر سکتا بلکہ تحفظ ختم نبوتۖ کیلئے ہر صاحب ایمان ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ٹولہ منکرین ختم نبوت کی بجائے تاجدار ختم نبوتۖ کی غلامی اختیار کریں اور مسلمانوں کے ایمانی جذبات واحساسات مجروح کرنے سے باز آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کا بیان خلاف حقیقت، انتہائی گمراہ کن اور اغیار کی خوشنودی کیلئے ہے جس کی شدید ترین مذمت اور اس کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ وحید نور، شیخ اظہر حسین رضوی اور پیر اعجاز اشرفی بھی موجود تھے۔

الیاس زکی، شعبہ نشر واشاعت تحریک لبیک یارسول اللہ