پی ایس 128 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم

Election Tribunal

Election Tribunal

کراچی (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 128 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کی شکایت کی تھی جس پر الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 128 کے انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کاحکم دیا ہے۔

ٹریبونل نے رینٹرننگ افسر سے ووٹ سمیت تمام ریکارڈ دو اکتوبر کو طلب کر لیا۔ جبکہ درخواست گزار سلطان جوہری کو آٹھ لاکھ روپے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے، پی ایس 128 سے متحدہ قومی موومنٹ کے وقار شاہ کامیاب ہوئے تھے۔