پی ایس ایل 5 : 3 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد رقم کی ٹکٹیں واپس

PSL

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل5 کے ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہو گیا۔

پی سی بی کے مطابق اب تک 37695 ٹکٹیں واپس کی جا چکی ہیں،ان کی رقم 3 کروڑ اور 72 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ٹکٹوں کی واپسی کا عمل 13 جولائی سے شروع ہوا اور5 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران صرف گروپ میچزکی ٹکٹیں واپس ہورہی ہیں،6 سے 29 اگست تک دوسرے مرحلے میں پلے آف میچزکی ٹکٹیں واپس ہوں گی۔