پسنی کے قریب شادی کور میں فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق

Balochistan

Balochistan

پسنی(جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع پسنی کے قریب شادی کور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ پسنی سے 30 کلو میٹر دور شادی کور کے علاقے میں پیش آیا۔جاں بحق ہونے والے سڑک کی تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔