PTI کا ممبر سازی کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت نوازش علی شیخ منعقد ہوا

لالہ موسی: پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کا ممبر سازی کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ممبر سٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف سینٹرل پنجاب انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوا۔اجلاس میںتحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے عہدیداران حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،چوہدری امانت علی آف خواص پور،سید حسن رضا شاہ گیلانی آف کلیوال سیداں،سہیل نواز خاں،غلام عباس بھٹہ،احتشام دھامہ ،خرم شہزاد،محمد شہباز،فرقان جاوید،مہر جنید احمد،حیدر بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ہنگامی اجلاس میں تحریک انصاف حلقہ پی پی 112میں کی جانے والے ممبر سازی ،انصاف مرکز کے دفتری امور اور 27مئی کو لیاقت باغ میں ہونے والے مرکزی جلسہ میں شرکت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر تمام یونین کونسل آرگنائزر اور ممبر ان نے ممبر سازی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔جس پر ممبر سٹیرنگ کمیٹی پاکستان تحریک انصاف پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ممبر سازی کے حوالے سے ممبران کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 27مئی لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ کے بعد ممبر سازی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اور اب تک جو ممبر سازی کی جا چکی ہے اس کی رپورٹ جلد مرکز کو پیش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ضلعی اور صوبائی تنظیمیں ختم ہو چکی ہیں۔تحریک انصاف کی ممبر شپ 30جون تک جاری رہے گی۔جس کے بعدیونین کونسل ،تحصیل ،ضلعی اور صوبائی سطح پر تنظیم نو کے لئے پارٹی الیکشن کروائے جا ئیں گے۔اجلاس میں 27مئی جلسہ عام میں شرکت کرنے کے انتظامات کے حوالے سے بھی ممبران کی ڈیوٹیاںلگائی گئیں اور جلسہ میں حلقہ پی پی 112سے بھرپور شرکت کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا۔