پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے 2 ارب روپے ملے، اکبر بابر

Akbar S. Babar

Akbar S. Babar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے اکاؤنٹس پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے اکاؤنٹس پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2 ارب روپے ممنوعہ ذرائع سے پی ٹی آئی کو ملے، بنک تفصیلات اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹس میں 950 ملین کا فرق ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کو 1.49 جبکہ عائلہ ملک کو 7ملین کی ادائیگی کی گئی، پی ٹی آئی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کیلیے صرف فوٹو کاپیز فراہم کی گئیں، الیکشن کمیشن کو بھی اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات نہیں دی گئیں۔