تحریک انصاف اور اتحادیوں کے نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنے

NATO Conflict

NATO Conflict

خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ آج چوتھے روز بھی احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کارکن پشاور میں رنگ روڈ حیات آباد انٹر چینج کے قریب آج چوتھے روز بھی نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے ڈرون حملے روکے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آج بھی پی ٹی آئی کے کارکن رنگ روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کو نہیں روکا جا رہا۔

کنٹینر روکنے سے رنگ روڈ پر عام گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خیر آباد، چارسدہ، صوابی انٹر چینج اور خوشحال گڑھ میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے اور کاغذات کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔