تحریک انصاف کے امیدوار جموں 6 نے جنرل الیکشن کو کشمیر کونسل کا الیکشن سمجھ رکھا ہے، محمد صدیق

Election

Election

راولپنڈی : مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدوار برائے جموں6راجہ محمد صدیق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار جموں 6 نے جنرل الیکشن کو کشمیر کونسل کا الیکشن سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ اور پیسے کے زور پر کامیاب ہو جائے گا۔

جموں 6کی عوام خود دار ہے وہ کسی نودولتی کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ 21جولائی کواپنے ووٹ کی پرچی سے ایسے لوگوں کو مسترد کریں گئی جو ووٹ خریدنے کی بولیاں لگا رہے ہیں،اس حلقہ سے کروڑوں روپے لگا نے والے شکست سے دوچار ہوئے اوراب بھی ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے راجہ خرم کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاید احلاض ،ایم پی اے ملک افتخار، افتخاروارثی ، سابق ایم پی اے چوہدری ایاز، ضیاء اللہ شاہ ، سردار نسیم ،راحت مسعود قدوسی ، اوردیگر مسلم لیگی عہدیدار بھی موجو دتھے۔

راجہ محمد صدیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں جس طرح پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں اسی طرح آزادکشمیر میں بھی حکومت قائم کرکہ کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔

جموں 6سے کچھ موقع پرست بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جو وقتی سکونت رکھتے ہیں ہمارا جینا مرنا جموں 6کی عوام کے ساتھ ہے یہی ان کی محبت ہے کہ وہ دس سال سے کامیاب کروارہے ہیں۔