تحریک انصاف کور کمیٹی کا بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کا مطالبہ

PTI Pakistan

PTI Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری پر کور کمیٹی کو بریفنگ دی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، صوبے میں حلقہ بندیاں مکمل ہو چکی ہیں اور کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا۔ ہم 30 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کی اجازت درکار ہے۔ کور کمیٹی نے خیرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے میں عدم دلچسپی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ کور کمیٹی نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حکومت سے جلد اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کور کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اپنے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کو امریکہ جانے سے روک دیا اور فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن امریکہ کی معافی تک امریکی حکومت کے دعوت نامے قبول نہ کرے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کور کمیٹی ارکان کے پی کے حکومت کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کریں گے۔

کور کمیٹی میں خیبرپختونخواہ میں مفادات کے تصادم سے متعلق قانون سازی کا بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں اپریل میں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں کنونشن منقعد کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔