تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، حاجی سیف اللہ طاہر قصوری

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، ہر طقبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا واضع ثبوت ہے، دھاندلی زندہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف انصافین کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر قصوری نے جماعت علی گجر،شاہد حسین اور حافظ ابرار کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف انصافین میں شمولت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جماعت علی گجر،شاہد حسین اور حافظ ابرار نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف انصافین کیلئے ہماری جان ، مال اور وقت ہر وقت حاضر رہے گا،اس موقع پر انصافین کے کوآرڈینئٹرز ارشاد خان ، انیس عارف،راجہ آفتاب،عمران خان اور عبدالرزاق کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پرویسٹرن ریجن کی (سی سی) میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا اور جدہ سٹی کی باڈی میں اہم ذمہ داریاں بھی دی گئی، جس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارشاد خان،نائب صدر عمران خان ، ڈپٹی انفر میشن سیکرٹری راجہ آفتاب شامل ہیں ، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری ذاہد عوان ،ویسٹرن ریجن کے صدر ڈاکٹر عمران،جنرل سیکٹری فرخ رشید، فنانس سیکرٹری عدنان فاروقی، انفر میشن سیکٹری عمیر عابد، پروفیسر راشد علی شاہ، میاں احمد بشیر، قیصر جاوید نے نئے آنے والے ممبران کو انصافین میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور بہتریں کارکردگی والے کوآرڈینئٹرز کو مبارکباد دی۔

Saif AllahTahir Kasuri

Saif AllahTahir Kasuri

Saif AllahTahir Kasuri

Saif AllahTahir Kasuri