ہارون آباد کی خبریں 4/12/2014

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)نجی چینل کی چھٹی سالگرہ کی پروقار تقریب میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے دفتر میں انعقاد پذیر ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ضیائ) کے مرکزی رہنماء پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے تھے اور تقریب میں خصوصی آمد اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادمحمدعارف خان نیازی ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری کی رہی اس موقع پر حافظ فیصل ندیم چوہدری آف اٹلی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ان کے علاوشاہد محمود رحمانی ،محمد اکبررانا ،چیف پیٹرن میڈیا کلب یاسر ندیم چوہدری ،ملک محمد ریاض خلجی ،فرزند علی شاکر ،چوہدری اصغر علی ،حافظ محمد یونس وٹو ،محمد رمضان ظفر ،رانا دلبر راحیل ،عامر ندیم چوہدری نے شرکت کی ۔مہمانان گرامی نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نجی چینل کی میڈیا کی صف میں مزید سربلندی کے لیے خصوصی دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا مہمانان گرامی نے نجی چینل کی سالگرہ پر اظہار خیال میں کہا کہ اس چینل کی میڈیا کی دنیا میں جدت ،اعتماد ،معلومات اور ملکی ثقافت کی حقیقی ترجمانی کا عکاس ہے سیاست ،تجارت ،کھیل ،تعلیم ،صحت غرضیکہ زندگی کے ہر شعبہ کی مثبت انداز فکر کے ساتھ کوریج کر کے ملکی اداروں کے استحکام کی خدمت سر انجام دی دوردراز اور پسماندہ علاقہ جات کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اس کا کردار سب سے نمایاں اور مثالی ہے حالات حاضرہ اور خبری مواد میں ہمیشہ حقائق کو مد نظر رکھ کر سب سے آگے رہنے کا بھی اعزاز پایا اور اس سلسلہ میںاس چینل کی پالیسی پاکستانی عوام اور پاکستانی ثقافت کی ترویج و ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے عوامی امنگوں کا حامل ہے جس کی بہتری کے لیے ہر فرد نیک تمنائیں اورعائیں کر کے اس کا ہم سفر بن گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)اسلام آباد میں ایک بار پھر عمران خان کا شو بری طرح فلاپ رہا اور عوام نے 30نومبر کی عمران خان کی کال پر توجہ دینا گوارا نہ کیا اسلام آباد جلسہ میں عوا م کی تعداد اتنی کم تھی کہ خان صاحب تین چار گھنٹے تک عوام کا انتظار کرتے رہے اور میڈیا سیکرینوں کے ذریعے عوام کو آنے کی اپیلیں کرتے رہے لیکن عوام نے ان کی اپیل پر کوئی خاص رسپانس نہیں دیا اگر عمران خان کے جلسوں سے موسیقی کا پہلو نکال دیا جائے تو عمران خان کے جلسہ میں شائد میدان خالی ہی نظر آئیں عمران خان نے خالی کرسیوں سے خطاب کرنے کا شوق پورا کر کے پر شام بنی گالہ چلے جاتے ہیں عوام میں ان کے اسی دوہرے پن کی وجہ سے شعور آگیا ہے اور عوام سمجھتے ہیں کہ ہمیں جلسہ میں بلانے کی صدائیں دینے والے خان صاحب تقریر کا شوق پورا کر کے اپنی رہائش گاہ پر آرام وسکون کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماء چوہدری کاشف خان نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان در حیقیت مشہور کھلاڑی رہے ہیں اور کئی سال تک وہ کرکٹ کی وجہ سے ٹی وی سکرین اور اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ پاتے رہے اور عمران خان ٹی وی سکرین اور اخبارات کی سرخیوں میں اپنی موجودگی کے شوق کو پورا کرنے کی خاطر شوقیہ سیاسی کھلاڑی بنے ہوئے ہیں کرکٹ سے ریٹارئر منٹ کے بعد شہرت سے محروم ہونے کے دکھ کے باعث انہوں نے دوبارہ شہرت کے لیے سیاست کے میدان کا انتخاب کیا لیکن عمران خان کے مسلسل ناکام شو کے بعد اب ان کا سیاسی شہرت پانے کایہ حربہ بھی ناکامی سے دوچار ہو کر اختتام پذیر ہو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)گزشتہ روزہارون آباد میں معذوروں کے عالمی کے دن کے حوالہ سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے طلبہ و سٹاف نے آگاہی و بیداری اجاگر کرنے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں طلبہ و سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہارون آباد کے طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز اور آئٹمز پیش کر کے حاضرین سے داد پائی مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران الحاج اختر علی خلجی اور یاسر ندیم چوہدری نے سپیشل بچوں کے پروگرامز اور ٹیبلوز کو مثالی قرار دے کر ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سپیشل بچوں کے لیے حکومت کو خصوصی اقدامات کر کے انہیں معاشرے کا اہم فرد منانے کی پالیسی بنا کر عمل پیرا ہونا چاہیے سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت خصوصی اقدامات کے تحت کر کے ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔تقریب کو آرگنازئز کرنے میں ڈاکٹر سہیل عابد بھٹی اور عطیہ فاطمہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد جمشید انجم نے خصوصی تعاون کیا ۔تقریب کے ڈائریکٹر محمد عظیم شہزاد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی الحاج اخترعلی خلجی نے ادارہ بحالی جسمانی معذوراں کو دینے کا اعلان کیا۔
ٍ

Dunya Salgira

Dunya Salgira

Mazoor Child Program

Mazoor Child Program