پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کردیا

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدہ اور واشنگٹن پاکستانی سیاست سے دور رہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پیغامات بھجوا رہے ہیں، مگر اب ڈیل نہیں ہو گی، گولی چلی تو سب سے پہلے میں اپنے سینے پر کھاؤں گا۔