تحریک انصاف سے ذاتی نہیں نظریاتی جنگ ہے : مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

ٹانک (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ انکی ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کے دوران جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 18 ستمبر کو این اے 25 ٹانک کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کی فتح یقینی ہے ضمنی الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے باطل قوتوں کو یکسر مسترد کر دیں عوام کے حقوق اور اسلام کی سربلندی کے لیے جے یو آئی کوشاں ہے ٹانک میں ترقیاتی منصوبے جے یو آئی کے مرہون منت ہیں۔

اسلام اور قوم کے حقوق پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا دامن کرپشن سے پاک ہے کوئی بھی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست کو خیر باد کہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انکی ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے تو نصاب تعلیم بھی غیر ملکی این جی اوز کے حوالے کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شمولیت کے لیے بھی قانون سازی اور قبائل میں امن و امان کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو یہودیوں کے ایجنٹوں کی سیاست کو دفنا دیں گے۔ 18 ستمبر این اے 25 پر جے یو آئی کی فتح یقینی ہے کارکنوں سے اپیل ہے کہ جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔