انسدادِ دہشت گردی فورس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی فورس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ونڈ فارم ہاوس جاتی عمرہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انسدادِ دہشت گردی فورس میں باصلاحیت اور قابل لوگ رکھی جائیں اور اسے جدید آلات اور مشینری سے آراستہ کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے چیلنج سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پولیس اور ہوم سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے بچی سے زیادتی کیس میں پیش رفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ بعد میں شاہراوں اور سڑکوں کے بارے میں بھی ایک اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے لاہور میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور سرکلر روڈ سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا حکام نے شرکت کی۔