امریکا افغانستان کا اسلامی تشخص مٹا رہا ہے، افغان علما

Afghan scholars

Afghan scholars

کوئٹہ (جیوڈیسک) رکن افغان علما مشاورتی کمیٹی مولانا عبدالعزیز کاکڑ کا کہنا ہے کہ امریکا نے گیارہ ستمبر کے واقعہ کے بعد 12سال کے طویل عرصہ میں افغانستان کے سیاہ و سفید کا مالک بن کر اسے تباہی اور بربادی سے دوچار کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدالعزیز خان کا کہنا تھا کہ نو ستمبر کے واقعہ کے بعد امریکا نے مغرب کے48 ممالک کیساتھ مل کر افغانستان میں حملہ کرکے اسے طاقت کے ذریعے یرغمال بنایا اور وہاں دشمن ایک منظم منصوبے کے تحت تباہ کاری کا جال بچھا رہاہے اور بین الاقوامی این جی اوز، مغربی پریس اور الیکٹرانگ میڈیا افغانستان کے اسلامی تشخص کو منظم انداز سے مٹارہا ہے۔

اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈیا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے، جبکہ جنوبی افغانستان میں بے شمار جاسوسی کے اڈے اور تخریب کاری کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔