پی ٹی آئی کے کارکنوں کی دھرنے سے قبل ذرائع کے نمائندوں سے بدسلوکی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کی ذرائع سے تلخ کلامی اور بدتمیزی پر جھگڑا ہو گیا، تاہم پی ٹی آئی کے رہنماوں نے فوری طور پر بیچ بچاو کرا دیا، بعد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع ہو گیا۔

پی ٹی آئی کا دھرنا شروع ہونے سے قبل کارکن کسی بات پر اچانک مشتعل ہوگئے اور ذرائع کے نمائندوں سے بدتمیزی شروع کر دی، کارکنوں نے صحافیوں سے تلخی کے بعد بدتمیزی کا سلوک روا رکھا تاہم اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما پہنچ گئے اور کارکنوں کو ٹھنڈا کیا۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے ارکان کے ساتھ واحد آزاد رکن نے بھی شرکت کی، بعدمیں اپوزیشن ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر فیصل چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکا احتجاج اور نعرے بازی کررہے ہیں۔