سینیٹ: جعلی اور غیر معیاری دواں کیخلاف قرارداد منظور

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سینیٹ میں جعلی اور غیر معیاری دواں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ مقامی حکومتوں سے متعلق سینیٹر محسن لغاری کا آئینی ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

ایوان میں سینیٹر طلحہ محمود کی پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جعلی اور غیر معیاری دواں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ محسن لغاری نے مقامی حکومتوں سے آئین میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا۔ چیرمین سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔ طاہر مشہدی نے موبائل فون کمپنیوں کے نائٹ پیکجز بند کرنے کے لیے تحریک پیش کی۔