عوام کو سستی بجلی ،پیٹرول اور گیس فراہم کرنے کے وعدے کرنے والوں نے اقتدار میں آکر مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی ،پیٹرول اور گیس فراہم کرنے کے وعدے کرنے والوں نے اقتدار میں آکر مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں’ جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں اضافوں نے غریب عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں۔

پورے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح ہر روز بڑھتی رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو توقع کی تھی کہ حکومت بدلنے سے حالات بدلیں گے’ لیکن گزشتہ تین ماہ میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں اور مہنگائی’ بدامنی’ دہشت گردی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے جو مسلسل عوام کا استحصال کر رہی ہے