عوام کو اختیارات دینے کیلئے ملک میں بلدیاتی الیکشن ناگزیر ہیں: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلدیات کے فنڈز ایم پی ایز اور ایم این ایز کو دے دیئے جاتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ مقامی حکومتوں کا نظام اچھا ہو گا تو عوام اقتدار میں آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ حکمران اور قبضہ مافیا مل کر عوام کا پیسہ کھا رہے ہیں جبکہ لوگ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ موجودہ حکومت نے ایک سال میں بجلی 80 فیصد مہنگی کر دی۔ حکمرانوں سے سوال کرنا عوام کا حق ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سترہ اکتوبر کو سرگودھا میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج کا نظام وہ خود سنبھالیں گے۔