عوامی خواہشات کا احترام شروع، گوڈ گورنس کا فقدان ختم، نا اہل افسروں کو اپنا محاسبہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا کے ذریعے پاکستان کی عوام خصوصاً اسلام آباد کے باسیوں کو کہا کہ وہ اپنے آپ کو تحفظ میں سمجھیں، تمام پروٹوکول بند کر دیا ہے اور VVIP موومنٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کر دیا گیا ہے۔ خوشامدی اور نا اہل افسروں کو اپنی مکمل دیانتداری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہر جانب مافیا نے جنم لے رکھا ہے ، عوام کی چیخ و پکار سننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے حکومتی مشینری کو عندیہ دیا کہ وہ عوامی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے پاک و صاف معاشرے کا قیام اور ہر قسم کے مافیا کوختم کرنے کا آغاز شروع کریں۔ انہوں نے سیکورٹی کے نام پر ناکے اور مافیا کے نام پر ٹول پلازوں کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں سینٹرل شکایت سیل کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور عوام اپنی شکایت بذریعہ ڈاک وزارت داخلہ کو ارسال کریں۔ سی ڈی اے سے متعلق تمام بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اافسوس کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے جیسا ادارہ I-15 کے فلیٹون اور نئے سیکٹروں کے اعلان کے نام پر عوام کو لوٹ رہا ہے۔ جس سے قومی اداروں کا تشخص خراب ہوا۔

غرض کہ ہر قسم کی لوٹ کھسوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری اہم عہدون پر فائز افسروں کو اللہ سے معافی مانگ کر عوام کی خدمت پر مامور ہو جانا چاہیے اور اپنی قومی ذمہ داری کو نبھائیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں اسی شہر کا رہائشی ہوں اور تمام معاملات میرے علم میں ہے۔

میری ان باتوں کو متعلقہ محکمے وارننگ سمجھیں۔ پہلی بار گوڈ گورنس کا قیام عمل میں لائیں، کوئی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ورنہ قوم محاسبہ کرنے پر خود مجبور ہو جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں کچی آبادیوں کو نئی منصوبہ بندی کے ساتھ فوری ترتیب دیا جائے گا۔