عوام الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش مری پراجیکٹ کی تعمیر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ محمد عبد الشکور

Alkhidmat Foundation Pakistan

Alkhidmat Foundation Pakistan

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ عوام الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش مری پراجیکٹ کی تعمیر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ہم آغوش مری میں یتیم بچوں کو تعلیم اور بہترین سہولیات کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی دیں گے۔آغوش مری پاکستان کے یتیم بچوں کے لیے بہترین تعلیمی ادارہ ہوگا ۔آغوش مری میں 700یتیم بچوں کے رہائش کا بندوبست ہوگا ۔ہمیں اس وقت 20کروڑ روپے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہم جلد سے جلد آغوش مری میں ان بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میزاب گروپ کی سالانہ تقریب’ تقسیم ایوارڈ ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں میزاب گروپ کے شاہد محمود انور اور امتیاز الرحمان چوہدری اورعرب سے آئے دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

محمد عبد الشکور نے کہا کہ جیسا کہ آپ سبھی لوگ آگاہ ہیں کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات بڑے شعبہ جات میں کام کررہی ہے جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، صحت ، صاف پانی، آرفن کئیر پروگرام، کمیونٹی سروسز، مواخات اور تعلیم شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اس وقت یتیم بچوں کے لیے 10 آغوش ہومز(یتیم خانے) چل رہے ہیں جن میں بچوں کو بہترین تعلیم، رہائش، کھانا ، یونیفارم اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔جبکہ مزید5 آغوش ہومز کی تعمیرات کا کام جاری ہے اور 5آغوش ہومز کا کام پلاننگ فیز میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں پینتالیس لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں جن تک پہنچنے کے لیے ایک لمبے سفراورساتھ کی ضرورت ہے۔