عوام ہمارے ساتھ ہیں، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے تو جیت مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی : رائو ناصر

لاہور : صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہورچوہدری شہزاد انور،چیف آرگنائزر: رائو ناصر علی خاں میئو،میڈیا ایڈوائزر امتیاز علی شاکر،چیرمین پی پی 159نیامت علی نمبر دار آف مہدی پوراور نائب صدر ملک طارق نے گزشتہ روزماڈل ٹائون لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوںپرہوتے ہیں تو جیت ہمارا ہی مقدر بنے گی اور عام انتخابات سے زیادہ ووٹ حاصل کرکہ ثابت کردیں گے کہ آج بھی مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب مقبول سیاسی جماعت ہے۔

مسلم لیگی حکومت عوام دوست پالیسوں کی بدولت آج بھی عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ۔میاں برادران عوامی مشکلات سے اچھی طرح آگاہ ہیں اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تنقید براے تنقید پر یقین نہیں رکھتی لیکن ہم تنقید براے اصلاح کی ضرورت ہروقت محسوس کرتے اور مخالفین کی تنقید سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔