نقص امن کے خطرات کی وجہ سے طاہر القادری کی نظر بندی کا امکان

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) انقلاب لانے کی تیاری کرنے والے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف پنجاب حکومت نے تیاری کر لی۔ نقص امن کے خطرات کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری کو 3 ایم پی او یا 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیے جانے کا امکان ہے۔

قانون کے تحت حکومت طاہر القادری کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی فیصلہ ہو جائے گا۔

عوامی تحریک کے سربراہ کے خلاف عوام کو اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کے بعد اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنا پر بھی غور ہو رہا ہے کیونکہ حکومت کو طاہر القادری کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر ڈاکٹر طاہر القادری کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعدد کیسز ابھی پائپ لائن میں رکھے گئے ہیں۔