کراچی: فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تحریک انصاف کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت عارف اور توفیق کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق توفیق ہوتی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔

ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔