چودہ اگست کو پاکستانی عوام کو حقیقی آزادی کا تحفہ دینگے۔: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

سوات (جیوڈیسک) خوشحالی کی دستک پروگرام کے تحت پہلے پن بجلی گھر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا جہاد کا مطلب ہے اپنے حقوق کے لئے جنگ لڑنا ہم انصاف اور حق کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا پاکستان چودہ اگست اُنیس سو سینتالیس کو آزاد ہوا تھا لیکن پاکستان کے عوام کو حقیقی آزادی نہیں ملی تھی۔ ہم چودہ اگست کو پاکستانی عوام کو حقیقی آزادی کا تحفہ دینگے۔

اُنہوں نے کہاکہ ملک پر ایک تاجر حکمران ہے اور تاجر حکمران بادشاہت تو کر سکتا ہے عوام کے مسائل تاجر حکمران کے بس کی بات نہیں۔ چودہ اگست کو نواز شریف کی بادشاہت ختم کریں گے۔