پنجاب: 3 بڑے شہروں میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرکا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے،لاہور میں ابتدائی طورپرایک ہزار 800 مقامات پر کیمرے نصب کئے جائیں گے۔