پنجاب اسمبلی آج نئے وزیراعلی کا انتخاب کرے گی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی آج نئے وزیراعلی کا انتخاب کرے گی، مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف اور تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ قائد ایوان کا انتخاب اوپن ڈویژن کے ذریعے ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے پاس صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے۔ اس لئے وہ بھاری اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے۔

تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمود الرشید کو ق لیگ کی حمایت حاصل ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ نو منتخب وزیراعلی سے گورنر پنجاب آج ہی حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری کے لئے پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ چھے سو اہلکار گورنر ہاس کے اطراف میں تعینات ہوں گے جن میں سے ایک سو بیس جوان ایلیٹ فورس کے ہوں گے۔16 ایس ایچ او ، 9 ڈی ایس پی اور2 ایس پی سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔