پنجاب کالج نے دنیا کے دراز قد طالبعلم کی تعلیم کا بیڑہ اٹھا لیا

Zia Rashid

Zia Rashid

خانیوال (جیوڈیسک) 18 سال کی عمر میں دنیا کے سب سے بڑا قد والا طالب علم ضیاء رشید میٹرک کے امتحان کے بعد فرسٹ ائیر میں داخلے کیلئے پنجاب کالج پہنچ گیا۔ پنجاب کالج نے ضیاء رشید کے تمام تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔

ضیاء رشید کا قد 7 فٹ 10 انچ ہے اور اس کے پاﺅں کا سائز 18 انچ ہے۔ اس کو سپیشل جوتا بنوا کر پہننا پڑتا ہے۔ اس کے کپڑوں کو 14 میٹر پکڑا لگتا ہے۔ ایک دن میں 41 روٹیاں کھاتا ہے اور پانچ کلو دود ھ پیتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا کا واحد طالب علم ہوں جس کا 18 سال کی عمر میں قد 7 فٹ 10 انچ ہے۔

ضیاء رشید نے پنجاب کالج اور دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ضیاء رشید نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے اور یہ کہ میں بس میں سفر نہیں کر سکتا، میرے لئے سپیشل گاڑی بنوائی جائے۔