fbpx

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند، حادثے میں 4 افراد جاں بحق

Fog

Fog

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث فضائی اور زمینی سروس شدید متاثر ہے۔

شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم، ملتان خانیوال اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

گجرات، حافظ آباد، مانگا منڈی، ،پتوکی اور اوکاڑہ سمیت متعدد علاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔

دھند کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کار اور ٹریلر میں ٹکر کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔