پنجاب میں تعلیمی نصاب مکمل طور پر اردو میں تبدیل کرنے پر غور

Rana Mashood

Rana Mashood

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت تعلیمی نصاب کو مکمل طور پر اردو زبان میں تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، اس حوالے سے پالیسی کو 3 سے 4 ماہ میں حتمی شکل دیدی جائے گی۔ یہ انکشاف پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے لاہور میں ایک تقریب کے بعد ذرائع کے نمائندے شہریار وڑائچ سے گفتگو کے دوران کیا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت طلبا و طالبات کیلئے انگریزی زبان آپشنل ہو گی، طلبہ کی قابلیت انگریزی زبان کی بجائے ان کے علم سے جانچی جائے گی، یہ پالیسی رٹا سسٹم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فرانس، جرمنی اور چین بھی ایسے ہی فارمولے پر کار بند ہیں، اگلے 4 ماہ کے دوران اس پر جامع پالیسی تیا ر کرکے وزیراعلی کو پیش کر دیں گے۔