پنجاب:24 گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد ڈینگی کا شکار

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کا زور برقرار ہے 24 گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 11 کیسز سامنے آئے جس میں لاہور کے چھ مریض جبکہ پانچ کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزار تین سو ساٹھ ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم ضرور بدل گیا ہے مگر موسم جب تک مکمل سرد نہیں ہو گا ڈینگی کا خدشہ برقرار رہے گا۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ گھروں اور گرد و نواح میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مطلوبہ نتائج نہیں مل سکتے۔