پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

بلوچستان کے شہروں پسنی اوردالبندین میں بادل چھماچھم برسے۔ کوئٹہ میں گھنے بادل چھائے ہیں ، کہیں کہیں رم جھم بھی جاری ہے ۔ ملتان اور لاہور میں بھی سورج کی بادلوں سے آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ آج رات سے بدھ تک کوئٹہ، قلات، پشاور، مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں بادل برسیں گے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔

منگل اور بدھ کو اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔