پنجاب بلدیاتی قانون، پرویز الٰہی نے نئی تجاویز دیدیں

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی قانون سازی مشکلات کا شکار ہو گئی اور قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نے آرڈیننس پر دستخط کے بجائے نئی تجاویز دے دیں

مسلم لیگ (ق) نے تحصیل کونسلز کو دوبارہ بلدیاتی نظام کا حصہ بنانےکا مطالبہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں میں میئر اور ضلع کونسل چیئرمین کے لیے تعلیمی قابلیت کی شرط رکھنے کی بھی تجویز دیدی ہے

جبکہ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل نے ملاقات کی اور پنجاب کابینہ کے پاس کردہ لوکل باڈی ایکٹ 2021 بارے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے بلدیاتی نظام میں دیہی سطح پر ویلیج کونسل اور ضلع کونسل کا نظام تجویز کیا گیا ہے۔