پنجاب : طویل عرصے سے غیر حاضر 90 ڈاکٹر برطرف

Doctor Dsmissed Punjab

Doctor Dsmissed Punjab

لاہور (جیوڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے طویل عرصے سے غیر حاضر نوے ڈاکٹر برطرف کردیئے۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات نوے ڈاکٹرز کے بارے میں انتظامیہ نے محکمہ صحت پنجاب کو رپورٹ پیش کی تھی کہ یہ ڈاکٹر عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں۔

محکمہ صحت نے ان تمام کو نوٹس جاری کئے مگر کسی نے بھی نوٹس کا جواب نہ دیا جس پر محکمہ صحت پنجاب نے تمام ڈاکٹروں کو برطرف کردیا۔ خالی سیٹوں پر نئے ڈاکٹر تعینات کیے جائیں گے۔