پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر

Load Shedding

Load Shedding

لاہور(جیوڈیسک)لاہور پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، پاور ہاوسز کو تیل اور گیس نہ ملنے کی وجہ سے ابھی تک شارٹ فال میں کمی ممکن نہیں ہو سکی ،بجلی کی بندش نے صارفین کا دن کا آرام اور رات کی نیند چھین لی ہے۔

وزارت پانی وبجلی حکام کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے ، بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب14 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ لاہورمیں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،دیہی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہے،جہاں لوڈشیڈنگ کادورانیہ16 سے 20 گھنٹے برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے ابھی تک فنڈز جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے تیل کی شدید کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب وزارت پانی وبجلی حکام کی ہدایت کے باوجود ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کرنے میں ناکام ہیں، ان کا موقف ہے کہ کوٹہ مقرر کیا جائے، اس کے بغیرشیڈول پر عمل ممکن نہیں۔