پنجاب کے مدارس میں 165 غیر ملکی طلبا کا غیرقانونی قیام

Punjab Madresa

Punjab Madresa

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے مدارس میں ایک سو پینسٹھ غیر ملکی طلبا کے غیر قانونی قیام کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ نے صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کر دی۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کو غیرقانونی طور پر مقیم ایسے طلبا کے باریمیں آگاہ کیا گیا ہے۔

جن کے بارے میں امکان ہے کہ یہ دہشت گردی میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک سو تینتیس طلبا لاہور، تین گجرات، بیس چکوال، پانچ خانیوال جبکہ رحیم یارخان اور فیصل آباد میں ایک، ایک طالب علم مقیم ہے۔

محکمہ داخلہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مقیم ان طلبا کے متعلقہ سفارتخانوں سے بھی رابطہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں مدرسے پر چھاپہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔