پنجاب : نگران دور میں تعینات افسروں کا وفاق واپس جانے کا فیصلہ

Elections

Elections

لاہور(جیوڈیسک) انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد نگران دور میں پنجاب تعینات ہونے والے افسروں نے وفاق واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ۔انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد نگران دور حکومت میں پنجاب میں تعینات ہونے والے افسران نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

افسران نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ انہیں واپس وفاق بھیج دیا جائے جن افسران کو پہلے مرحلے میں وفاق میں بھیجا جا رہا ہے۔ان میں چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال،آئی جی پنجاب آفتاب سلطان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب را افتخار احمد شامل ہیں۔