پنجاب میں ٹیچرز کے تبادلوں سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے سکول ٹیچرز کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منظوری دیں گے۔

پابندی کے خاتمہ کا فیصلہ پہلے چھٹیوں سے قبل اور پھر عید سے قبل بھی کیا گیا لیکن اس حوالے سے منظوری نہیں دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد اگر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی تو ٹیچرز 15 اگست تک درخواستیں دے سکیں گے جس میں سیٹ کے خالی ہونے پر سنیارٹی کی بنیاد پر تبادلے کو ترجیح دی جائے گی۔