پنجاب میں تھیلیسیمیا کے15 مریض بچوں میں ایڈز کا انکشاف،وزیراعلیٰ کا نوٹس

Aids Patients

Aids Patients

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں تھیلیسیما کے15 مریض بچوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہبا زشریف نے تھیلیسیمیا کے مریض 15 بچوں کو بغیر اسکریننگ خون لگانے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےمشیرِ صحت اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض 15 بچوں کو بغیر اسکریننگ خون لگانے کی خبر کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

اُدھر محکمہ صحت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈاکٹر محفوظ الرحمان کی سربراہی میں 4 کنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈز میں مبتلا ان 15 بچوں میں سے 7 کا تعلق لاہور اور 8 کا راولپنڈی سے ہے۔